انسانی بازارکاری انسانوں کی تجارت کو کہا جاتا ہے جو جبری مزدوری، جنسی غلامی یا تجارتی جنسی استحصال کے لیے مخصوص بازارکار یا کسی اور کی جانب سے انجام پاتی ہے۔ اس عمل میں یہ بھی ممکن ہے کہ شریک حیات کو جبری شادی میں دیا جاتا ہو، یا جسم کے اعضا یا پٹھوں کا الگ کیا جانا، یا رحم کا عاریتی استعمال اور عورتوں کے بیضوں کا نکالا جانا جیسا اعمال کا کیا جانا۔ انسانی بازارکاری ملک یا بیرون ملک اور بین الممالک ممکن ہے۔ انسانی بازارکاری ایک شخص کے خلاف جرم ہے کیوں کہ یہ مظلوم کی نقل و حرکت کے حق کی نفی کرتی ہے اور اس میں تجارتی استحصال شامل ہے۔ انسانی بازارکاری لوگوں کی تجارت ہے، خصوصًا عورتوں اور بچوں کی تجارت ہے اور یہ ضروری نہیں کہ اس کے لیے ایک شخص ایک جگہ سے دوسری چگہ جائے۔
کتب خانہ وسائل برائے انسانی بازارکاری |
ویکی ذخائر پر انسانی بازارکاری سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |