انٹرنیٹ دائرۃ المعارف (انگریزی: Online encyclopedia) ایک دائرۃ المعارف ہے جسے انٹر نیٹ پر پڑھا جاتا ہے۔ ویکیپیڈیا انٹرنیٹ دائرۃالمعارف سے سب سے بڑی مثال ہے۔ انٹرنیٹ پر ٓزاد دائرةالمعارف کا پہلا منصوبہ انٹر پیڈیا کو کہا جا سکتا ہے جسے 1994ء میں جاری کرنے کا ارادہ تھا مگر قدیم مطبوعہ دائرۃالمعارف نے اہلکاروں اسے صفحہ ہستی پر آنے سے قبل ہی نیست کر دیا۔
ویکی ماخذ پر قومی سوانح عمریوں کی قدیم دائرۃالمعارف اور لغات انگریزی اور دیگر زبانوں میں موجود ہیں۔ ویکیپیڈیا کے مختلف زبانوں نے نسخوں نے درمیان میں اس سلسلہ میں مسابقہ ہوتا رہتا ہے اور ان کے معیار میں بھی کافی فرق دیکھنے کو ملتا ہے۔ منجملہ خامیوں میں پروف خوانی اور غیر معیاری عبارت بھی شامل ہے۔ بصریاتی حرف شناسی کی غلطیاں بھی دیکھنے میں آتی ہیں۔
انٹرنیٹ آرکائیو ویب گاہ پر متعدد دائرۃالمعارف موجود ہیں البتہ ان میں بصریاتی حرف شناسی کی خامی موجود ہے۔ جنوری 1995ء میں منصوبہ گوٹن برک نے دائرۃ المعارف بریٹانیکا کے ایسکی مواد کے 11ویں ایڈیشن کو طبع کرنے کا منصوبہ بنایا تھا مگر طریقہ کار میں نااتفاقی کی بنا پر یہ منصوبہ پہلی جلد سے آگے نہ بڑھ سکا۔
آن لائن دائرۃالمعارف یا انٹرنیٹ دائرۃالمعارف کی دوسری قسم رضاکارانہ نئے مواد کی تخلیق کا طریقہ ہے۔ 1991ء میں یوزنیٹ نیوز گروپ (alt.fan.douglas-adams) نے ڈگلس ایڈمس کے افسانوی ادب پر مشتمل دائرۃالمعارف دی ہیچیکرز گائڈ ٹو دی گیلیکسی پر کام شروع کیا۔ اس میں کل 1700 مضامین ہیں مگر 2000ء کے بعد کوئی مضمون شامل نہیں کیا جا سکا ہے۔ دوسرا انٹرنیٹ دائرۃالمعارف گلوبل دائرۃالمعارف ہے جسے نومبر 1995ء کو کالج آف ولیم اینڈ میری کے 15ویں سالانہ کانفرنس میں جیمز ریٹنگ نے پیش کیا تھا۔ انھوں نے گلوبل انسائکلوپیڈیا کے بارے میں کہا: