اوپن اے آئی ایک امریکی مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی تحقیقی لیبارٹری ہے جو غیر منافع بخشاوپن اے آئی انکارپوریٹڈ اور اس کی غیر منافع بخش ذیلی کارپوریشن اوپن اے آئی لمیٹڈ پارٹنرشپ پر مشتمل ہے۔ اوپن اے آئی ایک دوستانہ اے آئی کو فروغ دینے اور تیار کرنے کے لیے اے آئی تحقیق مہیا کرتا ہے۔ اوپن اے آئی سسٹمز مائیکروسافٹ ایژر پر مبنی سپر کمپیوٹنگ پلیٹ فارم پر چلتے ہیں۔ اس تنظیم کی بنیاد 2015 میں سان فرانسسکو میں سیم آلٹمین ، ریڈ ہوفمین ، جیسیکا لیونگسٹن ، ایلون مسک ، الیا سوٹسکیور ، ووجشیچ زریمبا ، پیٹر تھیل اور دیگر نے رکھی تھی، جنھوں نے اجتماعی طور پر 1 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔ مائیکروسافٹ نے اوپن اے آئی ایل پی میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور جنوری 2023 میں دوسری کثیر سالہ سرمایہ کاری، جو جی پی ٹی -4 کے لیے 10 ارب ڈالر ڈالر بتائی گئی ہے، جو بنگ کے لیے اس کے اپنے پرومیتھیس ماڈل کو تقویت بخشے گی۔
کلیدی ملازمین
سی ای او اور شریک بانی: سیم آلٹ مین، اسٹارٹ اپ ایکسلریٹر وائی کمبینیٹر کے سابق صدر
صدر اور شریک بانی: گریگ بروک مین، سابق سی ٹی او، سٹرائپ کے تیسرے ملازم
چیف سائنٹسٹ اور شریک بانی: الیا سوٹسکیور ، مشین لرننگ پر گوگل کی سابق ماہر
↑"اوپن اے آئی کا تعارف"۔ OpenAI (بزبان انگریزی)۔ 2015-12-12۔ August 8, 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جنوری 2023الوسيط |url-status= تم تجاهله (معاونت)