ایڈیڈاس برازوکا | |
قسم | گیند |
---|---|
ابتدا | 2012ء |
صانع | ایڈیڈاس |
دستیاب | ہاں |
ایڈیڈاس برازوکا (Adidas Brazuca) برازیل میں منعقد ہونے والے 2014 فیفا عالمی کپ میں استعمال ہونے والا فیفا کا سرکاری میچ گیند ہے۔ اسے ایڈیڈاس نامی ادارے نے تیار کیا ہے، جو فیفا کا شررکت دار ہے اور 1970ء کے بعد سے فیفا عالمی کپ کا سرکاری میچ گیند فراہم کنندہ ہے۔ یہ فیفا عالمی کپ کا پہلا گیند ہے جسے پرستاروں نے نام دیا ہے۔ گیند ایڈيڈاس نے تیار کیا ہے جس کی تعداد پوری کرنے کے لیے چین اور سیالکوٹ، پاکستان میں بھی تیار کیے گئے ہیں۔
برازوکا چین اور پاکستان میں تیار کیے گئے ہیں۔ چین میں اس کے صنعت کار لانگ وے انٹرپرائز ہیں۔ جبکہ سیالکوٹ، پاکستان میں واقع فارورڈ سپورٹس ایڈیڈاس برازوکا کے دوسرے صنعت کار ہیں۔ 42 ملین سے زائد برازوکا گیند سیالکوٹ سے برآمد کیے گئے ہیں۔