باب:چین

چین کا پرچم

چین (انگریزی:China) براعظم ایشیا میں واقع ہے۔ اس کے دارالحکومت کا نام بیجنگ ہے۔ چین کی کرنسی کا نام Yuan Renminbi ہے۔اقوام متحدہ کے شعبہ شماریات کے مطابق 2012 میں چین کی آبادی 1,377,064,907 تھی۔

Satellite image of China

چین (جسے روایتی چینی میں中國، اور آسان چینی میں中国 کہتے ہیں) ایک ایسا ثقافتی اور قدیم تہذیب کا علاقہ ہے جو ایشیا کے مشرق میں واقع ہے۔ چین دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک ہے جو آج ایک کامیاب ریاست کے روپ میں موجود ہے۔ چین کی ثقافت چھ ہزار سال پرانی ہے۔ جنگ عظیم دوئم کے بعد ہونے والی چین کی خانہ جنگی کے اختتام پر چین کو تقسیم کرکے دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا، ایک کا نام عوامی جمہوریہ چین اور دوسرے کا نام جمہوریہ چین رکھا گیا۔ عوامی جمہوریہ چین کے زیر اقتدار مین لینڈ، ہانگ کانگ اور میکاؤ، جبکہ جمہوریہ چین کا کنٹرول تائیوان اور اس کے ملحقہ علاقوں پر تھا۔

چین کی تہذیب دنیا کی ان چند ایک تہذیبوں میں سے ایک ہے جو بیرونی مداخلت سے تقریبا محفوظ رہیں اور اسی وقت سے اس کی زبان تحریری شکل میں موجود ہے۔ چین کی کامیابی کی تاریخ کوئی چھ ہزار سال قبل تک پہنچتی ہے۔ صدیوں تک چین دنیا کی سب سے زیادہ ترقی یافتہ قوم ، مشرقی ایشیا کا تہذیبی مرکز رہا جس کے اثرات آج تک نمایاں ہیں۔ اسی طرح چین کی سرزمین پر بہت سی نئی ایجادات ہوئی ہیں جن میں چار مشہور چیزیں یعنی کاغذ، قطب نما، بارود اور چھاپہ خانہ بھی شامل ہیں۔

منتخب مضمون

جن ماؤ بلڈنگ یا جن ماؤ ٹاور (چینی: 金茂大厦) چین کے شہر شنگھائی کی ایک 88 منزلہ عمارت ہے جو دنیا کی اولین 10 بلند ترین عمارات میں شامل ہے۔ اس عمارت میں دفاتر اور شنگھائی کا گرینڈ حیات ہوٹل بھی واقع ہے۔ 2005ء کے مطابق یہ چین کی سب سے بلند اور دنیا میں پانچویں سب سے بلند عمارت ہے۔ چین کی بلند ترین عمارت ہونے کا اعزاز 2008ء میں شنگھائی ورلڈ فنانشل سینٹر نامی عمارت کو مل جائے گا جو اس وقت زیر تعمیر ہے۔

عمارت میں قائم گرینڈ حیات ہوٹل 53 ویں سے 87 ویں منزل تک واقع ہے جس میں 555 کمرے ہیں۔ یہ زمین سے سب سے زیادہ بلندی پر واقع ہوٹل ہے تاہم مکمل طور پر ہوٹل کی عمارت ہونے کے باعث سب سے زیادہ بلند ہوٹل کی عمارت برج العرب ہے جو متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں قائم ہے۔

عمارت کی 88 ویں منزل ہوٹل کا حصہ نہیں بلکہ 1520 مربع میٹر پر پھیلا ہوا ایک مشاہداتی عرشہ ہے جہاں ایک ہزار سے زائد افراد کی گنجائش ہے۔ یہاں سے پورے شنگھائی شہر کا انتہائی دلکش نظارہ دیکھنے کو ملتا ہے۔

منتخب تصویر

ہانگ کانگ میں بدھ کے مجسمے
ہانگ کانگ میں بدھ کے مجسمے

بدھ مجسمے,ہانگ کانگ.

کیا آپ کو معلوم ہے...

A modern replica of Zhang Heng's seismometer

  • ...کہ ڈائریکٹر جانگ یوآن کی 1999 کی فلم, سترہ سال پہلی چینی فلم تھی جسے چینی جیل کے اندر فلم کی اجازت دی گئی؟

Anniversaries for اپریل 29

منتخب سوانح حیات

مارکو پولو

مارکو پولو(1254ء-1324ء) (Marco Polo) وینس، اٹلی کا ایک تاجر اور مہم جو تھا۔ اس نے دنیا کے کئی ملکوں کا سفر کیا اور اپنے مشاہدات کو ایک کتاب میں قلم بند کیا۔

مارکو پولو سے پہلے اس کے باپ اور چچا چین تک سفر کر چکے تھے۔ مارکو پولو انکے ساتھ دوبارہ چین تک گیا۔ اس وقت چین پر چنگیز خان کے پوتے قبلائی خان کی حکومت تھی۔ قبلائی خان منگول تھا اور اسے چینیوں پر اعتبار نہیں تھا اس لیۓ اس نے مارکو پولو کو اپنی ملازمت میں رکھ لیا۔ مارکو 17 سال تک چین میں رہا اور پھر اپنے وطن واپس آگیا۔

مارکو پولو نے اپنے سفر کے دوران مشرقِ وسطی کے کئی ملکوں وسطی ایشیا کے ملکوں کا سفر کیا۔ وہ شاہراہ ریشم پر سے گزرا۔ اس کے علاوہ اسنے سمندری سفر بھی کیا۔

زمرہ جات

چین زمرہ جات
چین زمرہ جات

متعلقہ ویکی منصوبے

آپ کو ویکی منصوبہ چین میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔


آپ کو ویکی منصوبہ چین میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

بنیادی منصوبے
ویکی منصوبہ ایشیاءویکی منصوبہ مشرقی ایشیاءویکی منصوبہ ممالک
ویکی منصوبے
ویکی منصوبے
اہم منصوبے
ویکی منصوبہ چین
ذیلی منصوبے اور ٹاسک فورسز
نقشہ نگاریتاریخفوجی تاریختین مملکتیںسیاستسنیماتفریحگو (بورڈ کھیل)شہر • صوبےہانگ کانگمکاؤتائیوانتبتنقل و حملچینی خاندانی نام CJKV
متعلقہ منصوبے
جاپانکوریامارشل آرٹسبدھ متعیسائیتتاؤ متاسلام

ویکی منصوبے کیا ہیں؟

موضوعات

تاریخ بلحاظ موضوع: اقتصادی تاریخ - عسکری تاریخ - تاریخ بحریہ - چین میں جغرافیہ کی تاریخ - چین میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی تاریخ - چین کی انتظامی تقسیم کی تاریخ


چیزیں جو آپ کر سکتے ہیں

Things you can do
Things you can do
  • {{باب:چین}} کا چین سے متعلق مضامین میں مزید دیکھیے میں اضافہ کریں
  • درخواست شدہ مضامین: چین پر ایک درخواست شدہ مضمون بنائیں
  • تصاویر کی ضرورت ہے: لوگ، مزید ...


متعلقہ ابواب

ویکیپیڈیا کی چین میں پائی جانے والی زبانیں

粵語 / 廣東話 (کینٹونیز)           古文 / 文言文 (کلاسیکی چینی)           贛語 (گان)           Hak-kâ-fa (ہاکا)           قازاق تىلى (قازق)           中文 / 普通話 (مینڈارن)           閩東語 (من ڈونگ)           閩南語 (من نان)           བོད་ཡིག (تبتی)           ئۇيغۇرچە (اویغور)           吳語 / 吳儂軟語 (وو)           Sawcuengh (ژوانگ)

متعلقہ ویکیمیڈیا