خندق (moat) کسی جگہ کو محفوظ رکھنے کے لیے اُس کے اردگرد بنائی گئی ایک گہری اور چوڑی کھائی ہوتی ہے۔ اس میں اکثر پانی بھرا ہوتا ہے۔ بہت سے قلعوں کے باہر اسے گھیرنے والی خندق بنائی جاتی تھی جس کی وجہ سے دشمنوں کے لیے قلعہ پر حملہ کرنا یا اس میں نقب کرکے داخل ہونے میں مشکلیں آتی تھیں۔