پیراڈائم | multi-paradigm: اوبجیکٹ اوریئنٹڈ، امپیریٹیو،، فنکشنل، reflective |
---|---|
اشاعت | 1995 |
ڈیزائنر | یوکوہیرو ماتسوموتو |
ترقی دہندہ | Yukihiro Matsumoto، et al. |
مستحکم اشاعت | 2.1.4 (27 اکتوبر 2014ء) |
شعبہ تحریر | duck، dynamic |
Scope | lexical، sometimes dynamic |
اہم اطلاقات | Ruby MRI، YARV، Rubinius، MagLev، JRuby، MacRuby، RubyMotion، HotRuby، IronRuby، Mruby |
متاثر | ایڈا، سی++، CLU، Dylan، ایفل، لوا، Lisp، پرل، پائیتھون، Smalltalk |
موثر | Clojure، D، Elixir، Falcon، Fancy، Groovy، Ioke، Julia،Mirah، Nu، potion، Reia، Swift |
آپریٹنگ سسٹم | کراس پلیٹ فارم |
اجازت نامہ | Ruby License or BSD License |
فائل کی توسیع | .rb، .rbw |
ویب سائٹ | www |
روبی (یاقوت) (انگریزی: Ruby) ایک آبجیکٹ اورئنٹڈ اور عمومی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والی پروگرامنگ زبان ہے جسے 1990ء کی دہائی کے درمیان یوکوہیرو ماتسوموتو (Yukihiro Matsumoto) نے جاپان میں بنایا تھا۔
اس کے مصنفین کے مطابق، روبی زبان دیگر پروگرامنگ زبانوں پرل، سمال ٹالک، ایفل، ایڈا اور لسپ سے متاثر ہے۔ روبی متعدد پروگرامنگ پیراڈائم کو سپورٹ کرتی ہے، نیز یہ ایک فنکشنل، آبجیکٹ اورئنٹڈ اور امپیریٹیو زبان ہے۔ مزید اس میں ڈائنامک ٹائپ سسٹم اور اور خودکار میموری مینجمنٹ کی سہولت بھی موجود ہے۔
24 فروری 1993ء میں یوکی ہیرو ماتسوموتو نے روبی زبان کی ڈیزائننگ اور ڈویلپمنٹ کا آغاز کیا۔ ڈیزائننگ کے دوران دیگر پروگرامنگ زبانوں مثلا پرل، پائیتھون، لسپ اور ایڈا کی ممتاز خصوصیات کو اخذ کیا۔ 21 دسمبر 1995ء کو روبی زبان کا پہلا نسخہ (Ruby 0.95) منظر عام پر پیش کیا گیا، نیز اگلے دونوں میں روبی کے مزید تین نسخے پیش کیے گئے۔ لیکن روبی زبان کو زیادہ مقبولیت حاصل نہیں ہوئی، پھر 2005ء میں ڈیوڈ ہائنمائر ہانسون نے روبی زبان میں ویب پروگرامنگ فریم ورک روبی آن ریلس اِرقام کیا تو اس کی مقبولیت میں بے حد اضافہ ہو گیا۔
روزی زبان کی کوڈنگ سے قبل 24 فروری 1993ء کو ماتسوموتو اور اشت سوکا کے درمیان ایک آن لائن چیٹنگ کے دوران یہ نام “روبی“ سامنے آیا۔ ابتدا میں دو نام پیش نظر تھے، روبی اور کورل (Coral)۔ ماتسوموتو نے روبی کا انتخاب کیا جو اس کے ایک شریک کار کا سنگ پیدائش بھی تھا۔
روبی کی ابتدائی اشاعت Ruby 0.95 کے بعد اس کے مزید متعدد مستحکم نسخے اشاعت پزیر ہوتے رہے، جن کی فہرست درج ذیل ہے:
2000ء میں روبی زبان جاپان میں پائیتھون سے زیادہ مقبول ہو چکی تھی۔ ستمبر 2000 میں پہلی انگریزی کتاب روبی پروگرامنگ کے نام سے منظر عام پر آئی۔
اس اشاعت میں متعدد نئی خصوصیات متعارف کرائی گئیں۔
درج ذیل مثالوں کو کسی فائل میں محفوظ کرکے کمانڈ لائن سے چلایا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے پہلے Ruby
اِرقام کریں، اس کے بعد فائل کا نام درج کریں۔
ہیلو ورلڈ کی کلاسیکی مثال:
puts "Hello World!"
روبی کے کچھ بنیادی کوڈ:
# Everything، including a literal، is an object، so this works:
-199.abs # 199
"ice is nice".length # 11
"ruby is cool.".index("u") # 1
"Nice Day Isn't It?".downcase.split("").uniq.sort.join # " '?acdeinsty"
سٹرنگ کنورژن کی مثال:
puts "What's your favorite number?"
number = gets.chomp
output_number = number.to_i + 1
puts output_number.to_s + ' is a bigger and better favorite number.'
روبی میں سٹرنگز کو ڈیفائن کرنے کے متعدد طریقے ہیں۔
a = "\nThis is a double-quoted string\n"
a = %Q{\nThis is a double-quoted string\n}
a = %{\nThis is a double-quoted string\n}
a = %/\nThis is a double-quoted string\n/
a = <<-BLOCK
This is a double-quoted string
BLOCK
To a lesser extent، Python، LISP، Eiffel، Ada، and C++ have also influenced Ruby.
It draws primarily on features from Perl، Smalltalk، Python، Lisp، Dylan، and CLU.
D is a systems programming language. Its focus is on combining the power and high performance of C and C++ with the programmer productivity of modern languages like یاقوت and Python.
inspired by Io، Smalltalk، Lisp and Ruby
The Swift language is the product of tireless effort from a team of language experts، documentation gurus، compiler optimization ninjas، and an incredibly important internal dogfooding group who provided feedback to help refine and battle-test ideas. Of course، it also greatly benefited from the experiences hard-won by many other languages in the field، drawing ideas from Objective-C، Rust، Haskell، Ruby، Python، C#، CLU، and far too many others to list.
ویکی ذخائر پر روبی (پروگرامنگ زبان) سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |