کل تعداد | |
---|---|
810 (2018) | |
گنجان آبادی والے علاقے | |
سامری برادری کی تعداد | |
اسرائیل (زیادہ تر حولون میں) | 415 |
قریہ لوزہ، مغربی کنارہ۔ | 381 |
مذاہب | |
سامریت | |
مقدس کتب | |
سامری تورات | |
زبانیں | |
موجودہ دیسی عبرانی، عربی سابقہ دیسی عربی، سے پہلے آرامی اور ابتدائی عبرانی عبادتی سامری عبرانی، آرامی، سامری عربی | |
منسلکہ گروہ | |
یہود کچھ دوسرے شامی اور سامی قوم جیسے کہ فلسطینی • آشوری |
سامری (سامری عبرانی: ࠔࠠࠌࠝࠓࠩࠉࠌ، نقل حرفی شامرم (שַמֶרִים)، مطلب "(تورات کے ) محافظ/امانت دار/پہرے دار"، عبرانی: שומרונים، نقحر: شومرونم، عربی: السامريون) سرزمین شام کا ایک نسلی مذہبی گروہ جن کا تعلق قدیم مشرقی تہذیب کے بنی اسرائیلی (یا عبرانی) نسل سے ہے۔
سامریوں کا دعویٰ ہے کہ ان کے جد امجد کا تعلق قبیلہ افرائیم اور قبیلہ منسی (یوسف کے دو بیٹوں کا قبیلہ) کے ساتھ ساتھ لاوی قوم سے تھا۔