سلمی حایک | |
---|---|
(ہسپانوی میں: Salma Hayek) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (ہسپانوی میں: Salma Valgarma Hayek Jiménez) |
پیدائش | 2 ستمبر 1966ء (58 سال) کواتساکوالکوس |
شہریت | میکسیکو ریاستہائے متحدہ امریکا |
عارضہ | پڑھنے کی اہلیت میں کمی |
شریک حیات | فرانسوا آنری پینو (14 فروری 2009–) |
تعداد اولاد | |
عملی زندگی | |
مادر علمی | اسٹیلا ایڈلر اسٹوڈیو آف ایکٹنگ اکیڈمی آف دا سیکرڈ ہارٹ |
پیشہ | فلم اداکارہ ، فلمی ہدایت کارہ ، فلم ساز ، ٹیلی ویژن اداکارہ ، ادکارہ ، گلو کارہ ، صوتی اداکارہ ، ٹی وی پروڈیوسر |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی |
اعزازات | |
نامزدگیاں | |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
سلمی حایک (انگریزی: Salma Hayek) میکسیکی اور امریکی اداکارہ اور پروڈیوسر ہے۔ اس نے اپنے کیریئر کا آغاز میکسیکو میں کیا۔ اس نے جلد ہی ڈیسپریڈو (1995ء)، فرام ڈسک ٹو ڈان (1996ء)، وائلڈ وائلڈ ویسٹ (1999ء) اور ڈوگما (1999ء) جیسی فلموں سے اپنے آپ کو ہالی ووڈ میں مستحکم کیا۔
سلمی حایک کی سوانحی فلم فریدا (2002ء) میں مصور فریدا کالو کی اداکاری کی ہے، جسے اس نے بھی پروڈیوس کیا، جس پر اسے اسے بہترین اداکارہ برائے اکیڈمی ایوارڈ کے لیے نامزد کیے جانے والی پہلی میکسیکن اداکارہ بنی اور اس کے علاوہ اس نے گولڈن گلوب ایوارڈ، اسکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈ اور برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈ کی نامزدگی۔بعد کے سالوں میں حاصل کی۔ حایک نے ایکشن پر مبنی پکچرز ونس اپون اے ٹائم ان میکسیکو (2003ء)، آفٹر دی سن سیٹ (2004ء) اور بانڈیڈاس (2006ء) میں اداکاری کے دوران میں پروڈکشن پر زیادہ توجہ دی۔
سلمیٰ حایک جمینیز کواتساکوالکوسویراکروز، میکسیکو میں پیدا ہوئی۔ اس کے والد، سامی حایک ڈومنگیز لبنانی میکسیکی ہیں۔ اس کے آبا و اجداد کا تعلق لبنان کے شہر بعبدات سے ہے، سلمیٰ اور اس کے والد نے 2015ء میں اپنی فلم خلیل جبران نبی (Kahlil Gibran's The Prophet) کی تشہیر کے لیے اس شہر کا دورہ کیا۔ اس کی والدہ ڈیانا جمینیز میڈینا ایک اوپیرا گلوکارہ اور ٹیلنٹ اسکاؤٹ ہیں۔ وہ ہسپانوی نژاد میکسیکی ہیں۔ میدرد کا دورہ کرتے ہوئے 2015ء میں ایک جریدے کے ساتھ انٹرویو میں، حایک نے خود کو پچاس فیصد لبنانی اور پچاس فیصد ہسپانوی بتاتے ہوئے کہا کہ اس کی دادی اور ماں کے پردادا ہسپانیہ سے تھے۔ اس کا چھوٹا بھائی سامی (پیدائش 1972ء) ایک فرنیچر ڈیزائنر ہے۔
حایک کی پرورش ایک امیر متقی کیتھولک خاندان میں ہوئی اور 12 سال کی عمر میں اس نے گرینڈ کوٹیو، لوزیانا میں اکیڈمی آف دی سیکرڈ ہارٹ میں تعلیم حاصل کرنے کا انتخاب کیا۔ اسکول میں اسے ڈسلیکسیا مرض کی تشخیص کی گئی۔ اس نے بین الاقوامی تعلقات کی تعلیم کے لیے آئبیریا-امریکی یونیورسٹی (Universidad Iberoamericana) میں تعلیم حاصل کی۔ وی میگزین کے ساتھ 2011ء کے ایک انٹرویو میں حایک نے ذکر کیا کہ وہ ایک زمانے میں ریاستہائے متحدہ میں غیر قانونی تارک وطن تھی، لیکن یہ طویل عرصے کے لیے نہیں تھا۔
Mi apellido es de origen libanés, mi padre llegó aquí a principios del siglo pasado con la idea de radicar en los Estados Unidos, pues había algunos problemas en su país, entonces optó por venir a México.۔۔Posteriormente comenzó a viajar al sur hasta instalarse en Agua Dulce, donde se casó con mi señora madre.۔۔("My surname is of Lebanese origin, my father came here early last century with the idea of settling in the United States, having some problems at home, then chose to come to Mexico.۔۔ Then he began to travel south to settle in Agua Dulce (Veracruz)، where he married my lady mother.")
۔۔۔raised in a conservative Catholic family.۔۔
I'm really a fast learner. I always was, which is maybe why in high school they didn't realize I had dyslexia. I skipped years without studying too much
ویکی ذخائر پر Salma Hayek سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
ویکی اقتباس میں سلمی حایک سے متعلق اقتباسات موجود ہیں۔ |