نیویارک اسٹاک ایکسچینج | |
---|---|
NYSE Logo 2022.svg | |
New York Stock Exchange Facade 2015.jpg | |
قسم | اسٹاک ایکسچینج |
مقام | نیویارک شہر، نیویارک, ریاستہائے متحدہ |
تاسیس | مئی 17، 1792 |
مالک | انٹرکونٹینینٹل ایکسچینج |
اہم شخصیات |
|
کرنسی | یو ایس ڈالر |
تعداد مندرج کمپنیاں | 2,400 |
مارکیٹ کیپ | US$22.649 trillion (Jan 2023) |
انڈیکسز | |
ویب سائٹ | دفتری ویب سائٹ |
نیویارک اسٹاک ایکسچینج ( NYSE، عرفیت " The Big Board") نیویارک شہر کے زیریں مین ھٹن کے مالیاتی ضلع میں ایک امریکی اسٹاک ایکسچینج ہے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے لحاظ سے یہ دنیا کا سب سے بڑا اسٹاک ایکسچینج ہے۔
اسٹاک ایکچینج NYSE کی تجارتی منزل ، 11، وال اسٹریٹ اور 18، براڈ اسٹریٹ پر نیویارک اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں واقع ہے اور یہ ایک قومی تاریخی نشان ہے۔ 30 براڈ سٹریٹ پر سابقہ تجارتی کمرہ فروری، 2007ء میں بند کر دیا گیا تھا۔
نیویارک اسٹاک ایکسچینج NYSE انٹرکانٹینینٹل ایکسچینج کی ملکیت ہے، جو ایک امریکی ہولڈنگ کمپنی ہے جو اس کی لسٹڈ بھی ہے ( این وائی ایس ای: ICE )۔ اس سے پہلے، یہ NYSE یورونیکسٹ (NYX) کا حصہ تھا، جو NYSE کے 2007ء میں Euronext کے ساتھ انضمام کے ذریعے تشکیل دیا گیا تھا۔ سنہ 2022ء میں کیے گئے گیلپ پول کے مطابق، تقریباً 58 فیصد امریکی بالغوں نے، انفرادی اسٹاک، میوچل فنڈز یا ریٹائرمنٹ اکاؤنٹس کے ذریعے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے کی اطلاع دی۔