کلیان امباپے

کلیان امباپے
(فرانسیسی میں: Kylian Mbappé
 

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (فرانسیسی میں: Kylian Mbappé Lottin
پیدائش 20 دسمبر 1998ء (26 سال) 
پیرس کا انیسواں اراؤنڈڈسمنٹ 
شہریت فرانس
کیمرون 
قد
وزن
عارضہ کووڈ-19 (ستمبر 2020–) 
عملی زندگی
پیشہ ایسوسی ایشن فٹ بال کھلاڑی 
مادری زبان فرانسیسی 
پیشہ ورانہ زبان فرانسیسی،  ہسپانوی،  انگریزی 
شعبۂ عمل ایسوسی ایشن فٹ بال 
کھیل ایسوسی ایشن فٹ بال 
کھیل کا ملک فرانس 
اعزازات
 لیجن آف آنر (2018) 
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ 
IMDB پر صفحات 

کلیان مباپے ((فرانسیسی: Kylian Mbappé)‏) (فرانسیسی تلفظ: ) ایک فرانسیسی پیشہ ور فٹ بالر ہے جو فرانس قومی فٹ بال ٹیم کے لیے کھیلتا ہے۔

دس نمبر کی شرٹ پہننے والے ایمباپے پیرس کے شمال میں ایک چھوٹے سے شہر بوندی میں پیدا ہوئے۔

ایمباپے، یعنی کلیان، کے خاندان میں ان کے علاوہ ان کے والد ولفریڈ، والدہ فائزہ اور سوتیلا بھائی جیرس کمبو اکوکو، بوندی فٹ بال کلب کے گراؤنڈ کے سامنے ایک رہائشی علاقے میں رہتے تھے۔ ان کا ایک چھوٹا بھائی ایتھن، جو اب 15 سال کا ہے، تب تک پیدا نہیں ہوا تھا۔

کیمرون سے تعلق رکھنے والے ان کے والد مقامی کلب کی سرگرمیوں میں ملوث رہتے تھے۔ وہ مختلف ٹیموں کے کوچ بنتے تھے اور پیرس میں فٹ بال سے منسلک اس چھوٹے سے ادارے میں ان کی بڑی عزت تھی۔

ان کا بیٹا فٹ بال کے علاوہ کسی بھی چیز میں دلچسپی نہیں لیتا تھا۔ وہ بس فٹ بال کو زور سے کِک کرتا اور اپنے والد کی ٹیموں کے اردگرد بھٹکتا رہتا۔ گھر میں سب فٹ بال میں دلچسپی لیتے تھے، چاہے ٹی وی پر میچ دیکھنا ہو یا اسکول میں دوستوں کے ساتھ میچ کھیلنے جانا ہو۔ ایمباپے کے ذہن میں سوتے جاگتے فٹ بال کا میچ چلتا رہتا تھا۔ ان کے بیڈروم میں رونالڈو اور زیدان کے پوسٹر لگے تھے جن کے وہ بچپن سے فین ہیں۔

10 سال کی عمر میں پیرس کے گرد یہ کہا جانے لگا کہ بوندی سے تعلق رکھنے والا ایک بچہ کافی اچھا فٹ بال کھلاڑی ہے۔

انھوں نے چیلسی کی پیشکش قبول کی جنھوں نے 11 سال کے کلیان کو تربیت دینا شروع کر دی۔ 12 سال کی عمر میں وہ ریال میڈرڈ سے تربیت حاصل کر رہے تھے۔

13 سال کی عمر میں وہ کلیئر فونٹین اکیڈمی میں بھرتی ہوئے جہاں انھوں نے دو سال گزارے۔ کلیان ہفتہ وار چھٹیوں میں مقامی کلب کے لیے کھیلتے تھے۔۔

موناکو اکیڈمی میں وہ نوجوانوں کی ٹیم کا حصہ بنے، دسمبر 2015ء میں انھیں پہلا میچ کھلایا گیا۔ 16 سال اور 347 دن کی عمر میں امباپے موناکو کے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔

فروری 2016ء کے دوران انھوں نے اپنے پیشرو تھیری ہنری کا کم عمری میں سب سے زیادہ گول کا ریکارڈ توڑا۔

مارچ 2017ء میں انھوں نے فرانس کی طرف سے سپین کے خلاف پہلا میچ کھیلا۔ ان کی عمر محض 18 سال 95 دن تھی۔ اگلے ہی انٹرنیشنل میچ میں انھوں نے اپنا پہلا گول کیا۔ مئی 2022ء میں 3 سال کے لیے پی ایس جی کے ساتھ معاہدہ سائن کر لیا۔ کلیان مباپے کو نئے معاہدے کے تحت ماہانہ 4 ملین پاؤنڈز ملیں گے، سالانہ 48 ملین پاؤنڈ آمدن کے ساتھ مباپے سب سے زیادہ آمدن والے فٹ بال کھلاڑی بن جائیں گے۔ پی ایس جی سے معاہدہ برقرار رکھنے کے لیے مباپے نے اسپانوی کلب ریال میڈرڈ کی پیشکش ٹھکرائی۔

حوالہ جات

  1. https://us.soccerway.com/players/kylian-mbappe-lottin/377149/ — اخذ شدہ بتاریخ: 7 نومبر 2018
  2. BDFA player ID: https://bdfa.com.ar/jugador.asp?codigo=105410 — بنام: KYLIAN MBAPPE
  3. AS.com athlete ID: https://resultados.as.com/resultados/ficha/deportista/kylian_mbappe_lottin/33539 — بنام: Kylian Mbappe-Lottin — عنوان : As
  4. قومی کتب خانہ اسرائیل جے9یوآئی ڈی: http://olduli.nli.org.il/F/?func=find-b&local_base=NLX10&find_code=UID&request=987011946263605171 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 جون 2023
  5. https://www.francefootball.fr/news/Kylian-mbappe-psg-positif-au-covid-19/1169204
  6. ESPN FC player ID: https://global.espn.com/football/player/_/id/231388 — اخذ شدہ بتاریخ: 4 اپریل 2022
  7. این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=xx0247317 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 مارچ 2022
  8. https://www.sports.fr/football/mbappe-maitrise-deja-lespagnol-325949.html
  9. این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=xx0247317 — اخذ شدہ بتاریخ: 7 نومبر 2022
  10. BDFutbol player ID: https://www.bdfutbol.com/en/j/j84413.html — اخذ شدہ بتاریخ: 25 اپریل 2022
  11. ISBN 978-65-5516-143-4
  12. Décret du 31 décembre 2018 portant promotion et nomination
  13. https://www.bbc.com/urdu/articles/c2vqv6e4d2do.amp
  14. https://www.humsub.com.pk/490852/%DA%A9%D9%84%DB%8C%D8%A7%D9%86-%D8%A7%DB%8C%D9%85%D8%A8%D8%A7%D9%BE%DB%92-%D9%85%DB%8C%D8%B3%DB%8C-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A7%D8%B1%D8%AC%D9%86%D9%B9%D8%A7%D8%A6%D9%86-%DA%A9%D9%88-%D9%B9%DA%A9%D8%B1/
  15. https://www.bbc.com/urdu/articles/c2vqv6e4d2do.amp
  16. https://www.humsub.com.pk/490852/%DA%A9%D9%84%DB%8C%D8%A7%D9%86-%D8%A7%DB%8C%D9%85%D8%A8%D8%A7%D9%BE%DB%92-%D9%85%DB%8C%D8%B3%DB%8C-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A7%D8%B1%D8%AC%D9%86%D9%B9%D8%A7%D8%A6%D9%86-%DA%A9%D9%88-%D9%B9%DA%A9%D8%B1/
  17. https://jang.com.pk/news/1089317

بیرونی روابط