کیٹی پیری

کیٹی پیری
(انگریزی میں: Katy Perry
 

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (انگریزی میں: Katheryn Elizabeth Hudson
پیدائش 25 اکتوبر 1984ء (40 سال) 
سانتا باربرا، کیلیفورنیا  
شہریت ریاستہائے متحدہ امریکا  
قد
جماعت ڈیموکریٹک پارٹی  
شریک حیات رسل برانڈ (23 اکتوبر 2010–2012) 
ساتھی ڈیپلو (2014–2015) 
مناصب
یونیسف کے خیر سگالی سفیر  
آغاز منصب
3 دسمبر 2013 
عملی زندگی
مادر علمی سانتا باربرا سٹی کالج  
پیشہ گلو کارہ - گیت نگارہ ،  ادکارہ ،  صوتی اداکارہ ،  آپ بیتی نگار ،  میوزک پروڈیوسر ،  گٹار نواز ،  ماڈل ،  رقاصہ ،  کاروباری شخصیت ،  انسان دوست  
مادری زبان انگریزی  
پیشہ ورانہ زبان انگریزی  
نوکریاں یونیسف  
کل دولت
دستخط
 
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ 
IMDB پر صفحہ 

کیتھرین الزبتھ ہڈسن (پیدائش اکتوبر 25، 1984) جو پیشہ ورانہ طور پر کیٹی پیری کے نام سے مشہور ہیں، ایک امریکی گلوکارہ، نغمہ نگار اور ٹیلی ویژن مصنفہ ہیں۔ وہ 2010 کی دہائی  میں اپنے جدت بھرے  انداز کے لیے مشہور ہوئیں۔ سولہ  سال کی عمر میں کیٹی نے موسیقی کے شعبہ کا انتخاب کیا، کیٹی پیری  کا پہلا البم  تجارتی لحاظ سے ناکام رہا۔ یہ البم کیٹی ہڈسن(2001)، ریڈ ہل ریکارڈز کے تحت جاری کیا گیا۔ وہ موسیقی میں قدم رکھنے کے لیے سترہ سال کی عمر میں لاس اینجلس چلی گئیں۔ پہلے البم کی ناکامی کے بعد انھوں نے "کیٹی پیری" کا نام اپنی والدہ کے پہلے نام کی مناسبت سے اختیار کیا اور اس نام نے انھیں اوج کمال تک پہنچا دیا۔ پروڈیوسر گلین بالارڈ اور گریگ ویلز کے ساتھ، انھوں نے جاوا ریکارڈز اور پھر کولمبیا ریکارڈز  کے ساتھ  ایک البم ریکارڈ کیا جو منظر عام پر نہ آ سکا۔ اس کے بعد انھوں نے اپریل 2007 میں کیپیٹل ریکارڈز کے ساتھ ریکارڈنگ کا معاہدہ کیا۔

ذاتی زندگی

کیتھرین الزبتھ ہڈسن 25 اکتوبر 1984 کو سانتا باربرا، کیلیفورنیا میں پینٹی کوسٹل پادری میری کرسٹین  اور موریس کیتھ ہڈسن کے گھر  پیدا ہوئیں۔ پیری  انگریزی، جرمن، آئرش اور پرتگالی نسب  سے تعلق رکھتی ہیں۔ اپنی ماں کے رشتے سے  وہ فلم ڈائریکٹر فرینک پیری کی بھانجی ہیں۔ ان کا ایک چھوٹا بھائی ڈیوڈ بھی ایک گلوکار ہے۔

کیریئر

کیٹی پیری اب تک کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے البم اور نغمے گانے والے فنکاروں میں سے ایک ہیں، انھوں نے دنیا بھر میں 14 کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ ریکارڈ  گانے موسیقی کمپنیوں کے اشتراک سے فروخت کیے ہیں۔ کیپیٹل کمپنی کے تحت منظر عام پر آنے والے اس کے تمام اسٹوڈیو البم انفرادی طور پر  ایک ارب سے زائد مرتبہ سنے جا چکے  ہیں۔ ان کے ریکارڈ میں 9 امریکی نمبر ایک انفرادی، تین امریکی نمبر ایک البم ہیں جنھیں دنیا بھر میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہے۔ ان میں چار گنیز ورلڈ ریکارڈ، پانچ بل بورڈ  موسیقی ایوارڈ، پانچ امریکن موسیقی ایوارڈ، ایک برٹ ایوارڈ اور ایک جونو ایوارڈ شامل ہیں۔ کیٹی پیری کو 2011 سے 2019 تک موسیقی میں سب سے زیادہ کمانے والی خواتین کی فوربز کی سالانہ فہرستوں میں شامل کیا گیا۔ انھوں نے 2012 میں کیٹی پیری: پارٹ آف می کے عنوان سے ایک سوانحی دستاویزی فلم جاری کی۔ کیٹی پیری نے امریکن آئیڈل 2018(سولہویں سیزن) میں منصف کے طور پر بھی کام کیا۔ وہ دس کروڑ سے زیادہ پیروکاروں کے ساتھ ٹویٹر پر سب سے زیادہ پیروی کی جانے والی خواتین میں سے ایک ہیں۔

حوالہ جات

  1. ربط : https://d-nb.info/gnd/13595598X  — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
  2. ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6bg3m44 — بنام: Katy Perry — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  3. دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Katy-Perry — بنام: Katy Perry — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017 — عنوان : Encyclopædia Britannica
  4. ڈسکوجس آرٹسٹ آئی ڈی: https://www.discogs.com/artist/1565871 — بنام: Katy Hudson — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  5. GeneaStar person ID: https://www.geneastar.org/genealogie/?refcelebrite=hudsonk — بنام: Katy Perry
  6. ربط : https://d-nb.info/gnd/13595598X  — اخذ شدہ بتاریخ: 10 دسمبر 2014 — اجازت نامہ: CC0
  7. https://people.com/music/katy-perry-says-there-was-friction-and-resistance-in-her-previous-marriage-to-russell-brand/
  8. https://www.eonline.com/news/587471/katy-perry-keeping-her-relationship-with-diplo-undercover-find-out-why
  9. https://www.ibtimes.co.uk/katy-perry-ex-boyfriend-diplo-compares-taylor-swift-fans-north-korea-army-1492515
  10. http://web.archive.org/web/20210524124603/https://www.unicefusa.org/press/releases/katy-perry-appointed-newest-unicef-goodwill-ambassador/8330 — اخذ شدہ بتاریخ: 24 مئی 2021 — سے آرکائیو اصل فی 24 مئی 2021
  11. Deutsche Synchronkartei actor ID: https://www.synchronkartei.de/darsteller/40591 — اخذ شدہ بتاریخ: 4 اپریل 2022
  12. کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/150542435
  13. میوزک برینز آرٹسٹ آئی ڈی: https://musicbrainz.org/artist/122d63fc-8671-43e4-9752-34e846d62a9c — اخذ شدہ بتاریخ: 19 اگست 2021
  14. Justin Myers (اپریل 27, 2018)۔ "The lost gems: Unreleased and unfinished albums that never saw the light of day"۔ Official Charts Company۔ اخذ شدہ بتاریخ ستمبر 23, 2021 
  15. Friedlander 2012, p. 15
  16. Cowlin 2014, pp. 11, 51
  17. لوا خطا ماڈیول:Citation/CS1/Utilities میں 38 سطر پر: bad argument #1 to 'ipairs' (table expected, got nil)۔