گوگل پے کا موبائل ایپ ادائیگی چیک آؤٹ اسکرین | |
تیار کردہ | گوگل |
---|---|
ابتدائی اشاعت | 11 ستمبر 2015ء 8 جنوری 2018ء (بطور گوگل پے) | (بطور اینڈرائیڈ پے)
آپریٹنگ سسٹم | اینڈرائڈ لالی پاپ 5.0 اور اس کے آگے |
صنف | آنلائن ادائیگی |
اجازت نامہ | ملکیتی |
ویب سائٹ | pay.google.com |
گوگل پے (انگریزی: Google Pay) جسے کبھی خوش نما انداز میں جی پے بھی لکھا جاتا ہے (سابقًا پے وتھ گوگل اور اینڈرائڈ پے) ایک ڈیجیٹل والیٹ پلیٹ فارم اور آنلائن ادائیگی نظام ہے گوگل نے متعارف کیا ہے تاکہ بین ایپ (in-app) دباکر ادائیگی (tap-to-pay) خریداریاں موبائل آلات پر ممکن ہو سکیں، جس کی وجہ سے صارفین اپنے اینڈرائڈ فونوں، ٹیبلیٹوں اور اسمارٹ واچوں سے خریداری کر سکیں۔
جیسا کہ 8 جنوری۔ 2018ء کو دیکھا گیا ہے، اینڈرائڈ پے اور گوگل والیٹ ایک واحد ادائیگی کے نظام میں شامل ہوئے جس کا نام گوگل پے ہے۔ اینڈرائڈ پے کی گوگل پے کے طور پر باز برانڈ کاری کی گئی۔ اس میں گوگل کروم کی خانہ پری کی حصوصیت بھی شامل کی گئی۔
گوگل پے میں اینڈرائڈ پے اور گوگل والیٹ، دونوں کی خصوصیات اس کی اِن اسٹور، بین شخصی اور آن لائن خدمات میں شامل ہیں۔
باز برانڈ کردہ خدمت جدید اپلیکیشن پروگرامنگ انٹرفیس کی سہولت فراہم کرتی تھی جو تاجروں کو ادائیگی خدمت ویب گاہ، ایپس، اسٹرائپ، برین ٹری اور گوگل اسسٹنٹ میں شامل کرنے دیتا ہے۔ یہ خدمت صارفین کو ادائیگی کارڈوں کے استعمال کی سہولت فراہم کرتی ہے جن کی کہ گوگل پلے پر فائل ہو۔
گوگل پے نے بورڈنگ پاس اور تقاریب کے ٹکٹوں کی سہولت بھی مئی 2018ء شامل کی۔