| ||||
---|---|---|---|---|
نوع | چوتھی نسل کا لڑاکا | |||
ملک | ریاستہائے متحدہ امریکا | |||
عسکری نام | F-16 | |||
صانع | جنرل ڈائنامکس (1974–1993) لوکہیڈ مارٹن (1993–) فوکر (6 جون 1979–21 فروری 1992) سیمسنگ |
|||
کل پیداوار | ||||
معلومات | ||||
آغاز خدمات | 1979 | |||
پہلی پرواز | 20 جنوری 1974 | |||
صارفین | امریکی فضائیہ امریکی بحریہ ناسا بیلجیئم بحرین اسرائیلی فضائیہ (جولائی 1980–) پاک فضائیہ اطالوی فضائیہ (جولائی 2003–23 مئی 2012) کولمبیا |
|||
لمبائی | ||||
بلندی | ||||
درستی - ترمیم |
F-16 ہر قسم کے جنگی کام انجام دینے والا طیارہ ہے۔ اسے امریکہ کی ایک کمپنی جنرل ڈائینامکس نے بنایا ہے۔ یہ دوسرے طیاروں سے بہت ہلکا ہے اور مشن کو ان سے زیادہ بہتر طریقے سے انجام دے سکتا ہے۔ اس کی بہتر کار کردگی کی وجہ سے یہ 24 ممالک میں استعمال ہو رہا ہے۔ اسے 1976ء میں بنانا شروع کیا گیا اور اس کے بعد اس طرح کے 4426 طیارے بن چکے ہیں۔
اس کا سرکاری نام Fighting Falcon ہے۔ F-16 کو ہوائی لڑائی میں بہت اہمیت حاصل ہے۔
F-16 ایک پائلٹ کی گنجائش رکھنے والا طیارہ ہے۔ اس کے اسلحہ میں ایک عدد ایم-61 مشین گن ہے جو اس کے بائیں پر میں نصب ہے۔ اس کے علاوہ یہ اے آئی ایم-9 سائیڈونڈر میزائل اور اے آئی ایم-120 ایمریم میزائل سے بھی لیس کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ F-16 مختلف بم، راکٹ اور ہوا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل بھی لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
F-16 میں پہلی بار Fly-By-Wire سسٹم اور مختلف اقسام کے بہت اعلی ریڈار بھی نصب ہیں۔
اس کے پائلٹ کا کاکپٹ بہت اونچا ہوتا ہے۔ F-16 میں کنٹرول سٹک پائلٹ کے بائیں جانب ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ پائلٹ کے سامنے ایک سکرین (HUD) لگی ہوتی ہے جو طیارے کی رفتار، اونچائی، دشمن کے طیاروں سے دوری اور طیارہ کے اسلحے کی تعداد بتاتی ہے۔
ان طیاروں کی بہترین صلاحیت کی وجہ سے انھیں کئی بار جنگ کے دوران استعمال بھی کیا گیا ہے۔ F-16 کو سب سے زیادہ مشرق وسطی میں استعمال کیا گیا ہے۔
ویکی ذخائر پر ایف-16 سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |