سکران بن عمرو

سکران بن عمرو
معلومات شخصیت
زوجہ سودہ بنت زمعہ  
والد عمرو بن عبدالشمس

سکران بن عمر و صحابی رسول ہیں ابتدائی مسلمانوں میں شمار ہوتا ہے ام المؤمنین سودہ بنت زمعہ کے ساتھ نکاح ہواحبشہ ہجرت کر کے گئے واپس مکہ میں آکر فوت ہوئے۔

نام و نسب

آپ کا نسب اس طرح ہے السّكران بن عمرو بن عبد شمس بن عبد ودّ بن مالک بن نصر بن حسل بن عامر بن لؤی القرشی العامری۔

اسلام وہجرت

دعوت اسلام کے آغاز میں اسلام قبول کیا اورہجرت ثانیہ میں مع اپنی اہلیہ سودہ کے حبشہ گئے۔

وفات

موسیٰ بن عقبہ کی روایت کے مطابق حبشہ میں وفات پائی اور ابن اسحاق کی روایت کے رو سے حبشہ سے مکہ آئے اور مدینہ جانے کی نوبت نہ آسکی یہیں وفات پاگئے، ان کی وفات کے بعد ان کی بیوی سودہؓ ام المومنین کے زمرہ میں شامل ہوئیں۔

حوالہ جات

  1. عنوان : Сауда бинт Зама
  2. الاصابہ فی تمیز الصحابہ3348جلد 3 صفحہ 113
  3. (استیعاب:2/599،وابن سعد حوالہ مذکور)